رسائی کے لنکس

افغانستان سے انخلا جلد بازی میں نہیں ہوگا: صدر اوباما


صدر براک اوباما نے کہا کہ میبنہ طور پر امریکہ فوجی کے ہاتھوں 16 افغان شہریوں کی ہلاکت کے تناظر میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء میں جلد بازی نہیں کی جائے گی۔

لاس اینجلس میں ’کے اے بی سی‘ ٹیلی ویژن کو دیے گئے انٹرویو میں صدر اوباما نے خبردار کیا کہ ’’جلد بازی میں انخلا‘‘ سے مزید افراتفری اور خرابی پیدا ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوجی 2014ء تک واپسی کے ذمہ دارانہ راستے پر گامزن ہیں۔ مسٹر اوباما کے بقول انھوں نے شہریوں کی ہلاکت پر افغان صدر حامد کرزئی سے اظہار تعزیت کیا ہے اور امریکی حکام مبینہ حملہ آور کے خلاف پوری طرح سے قانونی کارروائی کریں گے۔

امریکی اور افغان حکام کا کہنا ہے کہ ایک امریکی فوجی نے صوبہ قندھار کے پنجوائی ضلع میں اپنے اڈے سے نکل کر قریبی دیہات میں فائرنگ کر کے شہریوں کو ہلاک کر دیا۔ مرنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔ دیہاتیوں کے بقول امریکی فوجی نے کچھ لاشوں کو نذر آتش بھی کیا۔

XS
SM
MD
LG