رسائی کے لنکس

امریکی برآمدات دوگنا کرنے کی اوباما کی کوشش


بڑھتی ہوئی برآمدات، امریکی خوش حالی کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں؛ اوباما

امریکی صدر براک اوباما نے ایک ایسے منصوبے کا تفصیلی خاکہ پیش کیا ہے، جو اُن کے بقول آئندہ پانچ برسوں کے دوران امریکی برآمدات کو دوگنا کرنے اور امریکیوں کے لیے 20لاکھ آسامیاں پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگا ۔

مسٹر اوباما نے جمعرات کو ایک ایسے صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جِس کا مقصد مالی وسائل تک امریکی برآمد کنندگان کی رسائی کو بہتر بنا کر، اِس کارروائی کو حکومت کی اُن ایجنسیوں کے ساتھ مربوط کرنا ہے، جو برآمدات کو فروغ دیتی ہیں۔ اِس کے علاوہ امریکہ کے تجارتی سمجھوتوں پر زیادہ سختی کے ساتھ عمل کرانا ہے۔

چونکہ دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے فروغ پانے والی منڈیاں اور صارفین کی بھاری اکثریت امریکہ سے باہرواقع ہیں، اِس لیے مسٹر اوبامانے کہا کہ بڑھتی ہوئی برآمدات، امریکی خوش حالی کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔


محکمہٴ تجارت نے جمعرات کو اطلاع دی ہے کہ جنوری میں امریکی برآمدات میں 0.3 فی صد کے برابر معمولی کمی آئی ہے۔
تاہم، درآمدات میں اور زیادہ کمی آئی ہے۔ لہٰذا، تجارتی خسارے میں 6.6فی صد کمی آگئی، جو کہ مجموعی طور پر 37ارب 30لاکھ ڈالر کی مالیت کے برابر ہے۔

XS
SM
MD
LG