امریکہ کے صدر براک اوباما نے عید الا ضعی کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک باد اور حج ادا کرنے والوں کے لئے نیک خواہشات کا پیغام دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں صدر اوباما اور خاتون اول مشل اوباما نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی ہے اور حج پر جانے والوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
اس سال امریکہ سمیت دنیا کے ایک سو ساٹھ ممالک سے تقریباً 30لاکھ مسلمان فریضہ حج کے لئے مکہ مکرمہ میں جمع ہوئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر دنیا بھر کے مسلمان حضرت ابراہیم کی قربانی کے واقعہ کو یاد کرتے ہوئے غریب اور مستحق لوگوں میں خوراک بانٹتے ہیں ۔ یہ روایت ان مشترکہ اقدار کی یاد دلاتی ہے جو دنیا کے تینوں بڑے مذاہب کا حصہ ہیں۔