بھارت کے دورے کے پہلے روز، صدر براک اوباما کے ایجنڈے سے دو چیزیں اُبھر کر سامنےآئیں، وہ یہ کہ اُنھوں نےانسدادِ دہشت گردی اور تجارت پر کافی بات کی۔ ہفتے کے ہی روز بھارت اور امریکہ کے مابین20معاہدوں پر دستخط ہوئے جن کی کُل مالیت 10بلین ڈالر کے قریب ہے جس سے امریکہ میں لگ بھگ 50000روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق، بزنس لیڈرز کے ساتھ ملاقات میں آؤٹ سورسنگ کے معاملے پر بات ہوئی، جو بھارت کے لیے 60بلین ڈالر کی صنعت ہے۔ صدر اوباما نے کہا کہ 2010ء میں آؤٹ سورسنگ کو بند نہیں کیا جاسکتا اور یہ جاری رہے گی۔
صدر اوباما کی پہلے دِن کی مصروفیات کے بارے میں ممبئی میں موجود‘وائس آف امریکہ’ کے نمائندہٴ خصوصی رہیت کلکرنی کی آڈیو رپورٹ سنیئے، جو اُن سے ٹیلی فون پر واشنگٹن سے پروڈیوسر خالد حمید کے ساتھ سوال و جواب کی صورت میں ہے۔