رسائی کے لنکس

استثنیٰ کامعاملہ انخلہ کے فیصلے کاباعث بنا: مالکی


استثنیٰ کامعاملہ انخلہ کے فیصلے کاباعث بنا: مالکی
استثنیٰ کامعاملہ انخلہ کے فیصلے کاباعث بنا: مالکی

فوجی تربیت میں مدد دینے اور ہمسایہ ملک ایران کے اثرو رسوخ کا توڑ کرنے کی غرض سے، امریکہ نے اپنے فوجیوں کا ایک چھوٹا دستہ عراق میں تعینات رکھنے کے بارے میں استثنیٰ کی خواہش کا اظہار کیا تھا

عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ سال کے آخر تک عراق سے فوجوں کے انخلا کا امریکی فیصلہ عراقی حکومت کی طرف سے امریکی فوجیوں کو عراق میں قانونی استثنیٰ کی ضمانت دینے سے انکار کے بعد کیا گیا۔

مسٹر مالکی نے یہ بات ہفتے کو نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہی، جِس سے ایک روز قبل امریکی صدر براک اوباما نے فوجیوں کے انخلا کا اعلان کیا۔ امریکہ نےتربیت میں مدد دینے اور ہمسایہ ملک ایران کے اثرو رسوخ کا توڑ کرنے کی غرض سے امریکی فوجیوں کے ایک چھوٹے دستے کو عراق میں تعینات رکھنے کے بارے میں استثنیٰ کے لیے کہا تھا۔

سنہ 2008 میں عراق میں امریکی فوجیوں کی تعدادتقریباً 165000 تھی، جو اب کم ہوکر تقریباً 39000 رہ گئی ہیں۔

ہفتے ہی کے روز امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے اِس بات کا عہد کیا کہ عراق سے فوجیں واپس بلانے سے عراق کے بارے میں امریکی عزم پر کسی طورکوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ہلری کلنٹن نے کہا کہ فوجوں کا انخلا امریکہ عراق تعلقات کے ایک نئے دور کا مظہر ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ امریکہ خطے میں اپنی جراٴتمندانہ اور مسلسل موجودگی کو جاری رکھے گا۔

XS
SM
MD
LG