رسائی کے لنکس

صدر اوباما نے حکومت کو فعال رکھنے کے لیے قانون پر دستخط کر دیے


کانگریس کے ارکان بجٹ کے مسودے کے گرد جمع ہیں۔
کانگریس کے ارکان بجٹ کے مسودے کے گرد جمع ہیں۔

توقع ہے کہ گانگریس کے دونوں ایوان جمعرات تک 2016 کے لیے 1.1 کھرب ڈالر کے بجٹ کی منظوری دے دیں گے۔

صدر اوباما نے حکومت کو مکمل طور پر فعال رکھنے کے لیے بدھ کو فنڈنگ کے ایک ہنگامی قانون پر دستخط کیے ہیں۔

جب تک کانگریس حتمی بجٹ پر رائے شماری نہیں کر لیتی یہ قانون حکومت کو منگل تک فعال اور اس ہفتے جزوی طور پر بند ہونے سے روکے گا۔

توقع ہے کہ گانگریس کے دونوں ایوان جمعرات تک 2016 کے لیے 1.1 کھرب ڈالر کے بجٹ کی منظوری دے دیں گے۔

اس بجٹ میں کاروباری اداروں اور افراد کو ٹیکسوں سے چھوٹ کے مقبول اقدامات کو توسیع دی جائے گی۔

ریپبلکن پارٹی کی طرف سے امریکہ کی طرف سے خام تیل کی برآمد پر 40 سال سے عائد پابندی کے خاتمے کی تجویز بجٹ میں شامل ہے جبکہ ڈیموکریٹ ارکان ہوا اور سورج کی روشنی سے توانائی پیدا کرنے والوں کے لیے ٹیکس میں مزید پانچ سال کے لیے چھوٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

بجٹ کے بل میں صدر اوباما کے صحت عامہ کے قانون کی فنڈنگ سے متعلق دو ٹیکسوں کو دو سال کے لیے منجمد کرنے کی شق بھی شامل ہے۔ ان میں سے ایک اس وقت طبی آلات پر لاگو ہے اور دوسرا صحت کی انشورنس کے مہنگے منصوبوں پر عائد ہے جو 2018 سے نافذالعمل ہوں گے۔

یاد رہے کہ 2013 میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹیوں کے درمیان مقررہ تاریخ تک بجٹ پر اتفاق نہ ہونے کے باعث 16 روز کے لیے کار حکومت بند کر دیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG