واشنگٹن —
امریکہ کے صدر براک اوباما نے کانگریس پر زور دیا ہے کہ وہ ان کی حکومت کی جانب سے تجویز کردہ کم از کم تنخواہ کی حد میں اضافے سے متعلق مسودہ قانون منظور کرے۔
اپنے ہفتہ وار ریڈیو خطاب میں صدر اوباما نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں سے امریکی معیشت میں بہتری آرہی ہے۔ لیکن، ان کے بقول، اس معاشی ترقی کے باوجود عام مزدوروں اور کارکنوں کی تنخواہیں نہیں بڑھ رہیں جب کہ بالائی مناصب پر فائز افراد پہلے سے کہیں زیادہ فائدے اٹھا رہے ہیں۔
صدر اوباما نے کہا کہ وفاقی حکومت کے لیے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین، ان کے بقول "ہمارے فوجیوں کے کھانے پکاتے، ان کے برتن دھوتے اور جنگوں سے لوٹنے والے سابق فوجیوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں" جنہیں بہتر تنخواہیں دینا امریکہ کی ذمہ داری ہے۔
اپنے خطاب میں صدر اوباما کا کہنا تھا کہ ان ملازمین کو بہتر مراعات کی فراہمی کے لیے ضروری ہے کہ امریکہ اپنی معیشت کو ایسے خطوط پر استوار کرے جس سے، ان کے بقول، "چند خوش نصیب نہیں بلکہ ہر کوئی فیضیاب ہوسکے"۔
امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے رواں ہفتے وفاقی کانٹریکٹرز کو اپنے ملازمین کو کم از کم 10ء10 ڈالر فی گھنٹہ تنخواہ دینے کا پابند کرنے سے متعلق جو قدم اٹھایا ہے، اس کا مقصد سب کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کانگریس کے ارکان پر زور دیا کہ وہ اس حکم نامے کو قانونی شکل دینے میں مدد کریں تاکہ کانٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کی کم از کم تنخواہ میں اضافہ کیا جاسکے۔