رسائی کے لنکس

یوم آزادی پر یاد رکھیں کہ امریکہ ایک 'معجزہ' ہے: صدر اوباما


صدر اوباما جن کا دور صدارت آئندہ سال جنوری میں ختم ہو رہا ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا اعادہ کرنے کی ضرورت ہے کہ امریکہ میں موجود ہر کسی کو مساوی اور منصفانہ موقع ملے۔

صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکہ کے یوم آزادی کا جشن مناتے ہوئے "یہ یاد رکھنا اہم ہے کہ یہ ملک ایک معجزہ ہے۔"

یہ بات انھوں نے وائٹ ہاوس میں پیر کو یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر گلوکاروں جنیل مونی اور کینڈرک لامار نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا۔

صدر کا کہنا تھا کہ "ہم کتنے خوش نصیب ہیں کہ، نسلوں پہلوں، لوگ ہماری آزادی کے لیے ہتھیار اٹھانے پر آمادہ ہوئے۔ اور پھر اس ملک میں لوگ ہماری یونین میں موجود خامیوں کو سمجھتے ہوئے اس بات پر لڑائی کے آمادہ ہوئے کہ آزادی سب لوگوں کے ہے نہ صرف کچھ کے لیے۔"

بارش کے باعث اس مرتبہ بھی دوسرے مسلسل سال میں وائٹ ہاوس میں منعقد ہونے والی روایتی پکنک منسوخ کرنا پڑی۔ واشنگٹن میں مرکزی آتشبازی کی تقریب تو ہوئی لیکن نیشنل مال پر کھڑے لوگوں کے لیے اسے دیکھنا مشکل رہا۔

صدر اوباما جن کا دور صدارت آئندہ سال جنوری میں ختم ہو رہا ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا اعادہ کرنے کی ضرورت ہے کہ امریکہ میں موجود ہر کسی کو مساوی اور منصفانہ موقع ملے۔

ان کے بقول ملک کو سابق فوجیوں کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ یہ بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر بچہ اچھی تعلیم حاصل کرے۔

"یوم آزادی پر یہی وہ چیز ہے جس کے لیے ہمیں جدوجہد کرنی چاہیے۔"

صدر نے اپنی تقریر کا اختتام ہال میں موجود افراد کے ساتھ "سالگرہ مبارک" گا کر کیا جو کہ ان کی بیٹی مالیا کے لیے تھا جو کہ چار جولائی کو 18 برس کی ہوگئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG