پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں مشتبہ امریکہ میزائل حملے میں کم از کم تین مبینہ جنگجو ہلاک ہو گئے۔
انٹیلی جنس ذرائع اور مقامی قبائلیوں نے بتایا ہے کہ شمالی وزیرستان کے انتظامی مرکز میر علی میں مشتبہ دہشت گردوں کے زیر استعمال ایک گھر پر ڈرون طیارے سے میزائل داغے گئے۔
رواں سال کے آغاز سے پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی و جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملوں میں تیزی آئی ہے اور اب تک چھ ایسے میزائل حملے کیے جا چکے ہیں۔
ایک ایسے ہی ڈرون حملے میں پاکستانی طالبان کے اہم کمانڈر مولوی نذیر بھی ہلاک ہو گئے تھے۔
پاکستان ڈرون حملوں کو ملکی خود مختاری کے خلاف ورزی اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے لیے نقصان دہ قرار دیتا ہے۔ تاہم امریکی عہدیدار ڈرون حملوں کو اس جنگ میں ایک موثر ہتھیار سمجھتے ہیں۔