رسائی کے لنکس

اعتماد کی بحالی کے لیے بلا تعطل مذاکرات ضروری


اعتماد کی بحالی کے لیے بلا تعطل مذاکرات ضروری
اعتماد کی بحالی کے لیے بلا تعطل مذاکرات ضروری

اسلام آباد میں بھارت کے ہائی کمشنر شرت شبروال نے منگل کو وزیر مملکت برائے اُمور خارجہ حنا ربانی کھر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور جاری امن مذاکرات پر بات چیت کی گئی۔

دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق حنا ربانی کھر نے پاک بھارت امن مذاکرات کی مکمل بحالی اور اس میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اُنھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مذاکرات بغیر کسی تعطل کے جاری رہنے چاہئیں تاکہ اُن سے اعتماد ساز ی کی بحالی اور بات چیت کے عمل کونتیجہ خیز بنانے میں مدد ملے۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر مبنی تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جز ہے ۔

بیان کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر نے بھی وزیر مملکت کے اس موقف سے اتفاق کیا کہ بات چیت کا عمل اعتما د کی بحالی اور تما م مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے۔

وزیرمملکت برائے اُمور خارجہ حنا ربانی کھر رواں ماہ کے اواخر میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ سطح کے مذاکرات میں شرکت کے لیے نئی دہلی جائیں گی۔

XS
SM
MD
LG