رسائی کے لنکس

پاک، افغان، امریکہ سہ فریقی اجلاس دو اگست کو اسلام آباد میں ہوگا


پاک،افغان اور امریکہ کے نمائندے
پاک،افغان اور امریکہ کے نمائندے

پاکستان ، امریکہ اور افغانستان کے حکام کا چوتھا سہ فریقی اجلاس دو اگست کو اسلام آباد میں ہوگا۔

ہفتے کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیاہے کہ اجلاس میں خصوصی امریکی نمائندے مارک گراسمین، افغانستان کے نائب وزیر خارجہ جاوید لودن اور پاکستان کے خارجہ سیکرٹری سلمان بشیر عسکری اور انٹیلی جنس اداروں کے نمائندوں کے ہمراہ شریک ہوں گے۔

بیان کے مطابق سہ فریقی گروپ افغانستان میں امن اور مصالحت کی کوششوں کو فروغ دینے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG