رسائی کے لنکس

پولیو اور خسرہ کے خلاف حفاظتی مہم کے لیے امریکی امداد

پولیو اور خسرہ کے خلاف حفاظتی مہم کے لیے امریکی امداد
پولیو اور خسرہ کے خلاف حفاظتی مہم کے لیے امریکی امداد

اس مہم کے لیے یوایس ایڈ نے 56 لاکھ ڈالر سے زائد کی گرانٹ دی ہے جس کے تحت صوبہ پنجاب میں 54 لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے ۔ بیان کے مطابق اگر ممکن ہوا تو دو سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کو مختلف بیماریوں مثلاً تشنج، ٹی بی، خناق، کالی کھانسی، ہیپا ٹائیٹس کے مرض کے لیے معمول کی دوا بھی پلائی جائے گی۔

امریکہ پاکستان میں بچوں کو پولیو اور خسرہ جیسی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے مدد فراہم کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے سیلاب زدہ اضلاع میں ،جہاں ان بیماریوں کا زیادہ خطرہ پایا جاتا ہے، ایک بڑی مہم شروع کی جارہی ہے جن میں پنجاب کے 11 اضلاع شامل ہیں۔

امریکی سفارت خانے سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق بچوں کو پولیو اور خسرہ سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم کا آغاز پیر کو لاہور میں گورنمنٹ میاں محمد منشی ہسپتال سے کیا گیا۔ اس مہم کے تحت پانچ سال سے کم عمر کے 70 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو اور خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی قطروں کے علاوہ وٹامن اے کی خوراک بھی دی جائے گی۔

لاہور میں امریکہ کے بین الاقوامی ترقی کے ادارے یو ایس ایڈ کے قائم مقام ڈپٹی مشن ڈائریکٹر پال سباٹائین اور پنجاب کے صحت کے
پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر سعید الہٰی نے مہم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ بیان کے مطابق یہ مہم پاکستان کے لوگوں کی صحت اور فلاح و بہبود سے امریکہ کی گہری وابستگی کی عکاسی کرتی ہے۔

سباٹائین نے اس موقع پر کہا ”پولیواور خسرہ کے حفاظتی قطرے پلانے کی مہم کے لیے امریکہ اور پاکستان کی حکومتیں مل کر کام کر رہی ہیں ۔ اس مہم سے پاکستان کے بچوں کو ان بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکے گااور اس طرح بچوں کی شرح اموات میں کمی آئے گی“۔

یہ بیماریاں جن سے حفاظتی قطروں کے ذریعے بچا جاسکتا ہے پاکستان میں 2010ء کے سیلاب کی وجہ سے بچوں کے لیے خاص طور پر بڑا خطرہ بن گئی ہیں، کیوں کہ سیلاب زدہ علاقوں میں گندگی پیدا ہوتی ہے اور علاج معالجے کی سہولتوں میں بھی خلل پڑتا ہے ۔ گذشتہ سال پاکستان میں خسرہ سے 21ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہوئے جب کہ پولیو نے 140 بچوں کو متاثر کیا۔

اس مہم کے لیے یوایس ایڈ نے 56 لاکھ ڈالر سے زائد کی گرانٹ دی ہے جس کے تحت صوبہ پنجاب میں 54 لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے ۔ بیان کے مطابق اگر ممکن ہوا تو دو سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کو مختلف بیماریوں مثلاً تشنج، ٹی بی، خناق، کالی کھانسی، ہیپا ٹائیٹس کے مرض کے لیے معمول کی دوا بھی پلائی جائے گی۔

پولیو کے خاتمے کے لیے دنیا میں سب سے بڑی مہم چلانے والی بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے گذشتہ ہفتے واشنگٹن میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقا ت کی اور اُنھیںآ گاہ کیا کہ اُن کی تنظیم بھی 24 جنوری سے پاکستان میں پولیو کے انسداد کی مہم چلائے گی۔

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی کہہ چکے ہیں کہ اُن کی حکومت 2011ء میں پولیوکے خاتمے کے عزم پر قائم ہے اور اس ہدف کے حصول کے لیے اُن کی نگرانی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG