رسائی کے لنکس

ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کے آپریشن میں دو مبینہ دہشت گرد ہلاک


بنوں میں خودکش دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز کا علاقے میں گشت، فائل فوٹو
بنوں میں خودکش دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز کا علاقے میں گشت، فائل فوٹو

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن، زڑکنی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس میں تحریک طالبان پاکستان کے دو مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے اور ان سے ہتھیار اوربرآمد کر لیے گئے۔

حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گرودں کی شناخت عبدالرحمن عرف عبدو اور فرمان عرف ثاقب کے طور پر ہوئی ہے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بموں سمیت بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ہلاک کیے جانے والے مبینہ دہشت گرد پولیس کی ٹارگٹ کلنگ سمیت انسداد دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ان کی ہلاکت سیکورٹی فورسز کی بڑی کامیابی سمجھی جارہی ہے۔

پچھلے مہینے کے وسط میں تحصیل کلاچی میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک افسر سمیت پانچ پولیس اہل کار ہلاک ہو گئے تھے۔

اس واقعہ کے بعد سے علاقے میں موجود مبینہ عسکریت پسندوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں تواتر سے جاری ہیں، جن میں متعدد مبینہ دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ تاہم ان کاروائیوں کے بارے میں باقاعدہ طور پر کسی قسم کا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG