رسائی کے لنکس

پہلے ہی میچ میں سنچری بنانے والے تیسرے پاکستانی کون؟


عابد علی کا سنچری بنانے پر خوش کا اظہار
عابد علی کا سنچری بنانے پر خوش کا اظہار

پاکستانی کرکٹ عابد علی پہلے ہی میچ میں سنچری بنانے والے تیسرے پاکستانی بیٹسمین ہیں جنہوں نے جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف اپنے کیرئیر کا پہلا میچ کھیلا اور پہلے ہی ون ڈے میں سنچری بنا ڈالی۔

عابد علی اپنے پہلے ٹیسٹ میں سنچری کرنے والے دنیا کے 15ویں بیٹسمین ہیں۔

مسلسل تین ون ڈے میچز کھیلنے کے بعد پاکستان کو چوتھے ایک روزہ میچ میں بھی پاکستان کو مشکلات کا سامنا تھا، اس صورتحال میں عابد علی نہ صرف سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے بلکہ ٹیم میں سب سے زیادہ 112 رنز بنانے کا کارنامہ بھی انھی کے نام رہا۔

پہلے ہی میچ میں پہلی سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین کا اعزاز سلیم الٰہی کے پاس ہے جنہوں نے 1995 میں سری لنکا کے خلاف گوجرانوالہ میں سنچری اسکور کی تھی۔

عابد علی، اظہار خوش کے کچھ اور مناظر
عابد علی، اظہار خوش کے کچھ اور مناظر

اس صف کے دوسرے کھلاڑی ہیں امام الحق جنہوں نے 18 اکتوبر 2017ء کو سری لنکا کے خلاف ابوظہبی میں 100 رنز اسکور کئے اور اب عابد علی تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے پہلے میچ میں پہلی سنچری اسکور کی۔

اس حوالے سے ایک دلچسپ پہلو یہ ہے کہ عابد علی کو آسٹریلیا کے خلاف جمعہ کو ہونے والے چوتھے ون ڈے میچ میں امام الحق کی جگہ کھلایا گیا۔

امام الحق کو اچانک بخار ہونے کی وجہ سے میچ سے کچھ دیر پہلے ڈراپ کرنے اور ان کی جگہ عابد علی کو لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس کارنامے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے فوری طور پر ٹویٹر پیغام کے ذریعے عابد علی کو مبارک باد دی۔

سلیم الٰہی نے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں 102 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے لیکن امام الحق 100 رنز کے اسکور پر ہی آؤٹ ہو گئے تھے جب کہ عابد علی نے 112 رنز بنائے جس کے بعد انہیں پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں اب تک کی پہلی طویل ترین سنچری بنانے کا بھی اعزاز حاصل ہوا۔ اس سنچری میں انہوں نے 9 چوکے مارے اور کل 119 بالز کا مقابلہ کیا۔

XS
SM
MD
LG