رسائی کے لنکس

افغان علاقوں پر 400 راکٹ داغنے کے دعو ؤں کی تردید


پاک افغان سرحد پر تعینات پاکستانی فوجی
پاک افغان سرحد پر تعینات پاکستانی فوجی
پاکستان نے افغان حکام کے ان دعوؤ ں کو غلط قرار دیا ہے کہ اُس کی افواج نے سرحد پار افغانستان میں چار سو راکٹ داغے ہیں۔

فوجی حکام نے اتوار کی شب ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ پاکستانی فوجیں صرف اُس سمت میں جوابی کارروائی کرتی ہیں جس طرف سے اُن پر حملہ یا فائرنگ کی جاتی ہے۔

’’یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دیر اور چترال میں پاکستانی سرحدی چوکیوں بشمول شہری آبادی پر سرحد پار سے عسکریت پسندوں نے 15 حملے کیے ہیں جس میں 100 سےز ائد شہری اور سکیورٹی اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔‘‘

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ فوجی آپریشن سے فرار ہونے والے طالبان جنگجوؤں نے افغانستان کے سرحدی صوبے کنڑ اور نورستان میں پناہ لے رکھی ہے جہاں سے وہ سرحد پار حملے کر رہے ہیں۔

حکومت پاکستان نے ان کارروائیوں پر افغانستان سے باضابطہ احتجاج بھی کیا ہے، جبکہ نیٹو کی زیرقیادت اتحادی افواج کے ساتھ بھی یہ معاملہ اٹھایا ہے۔
XS
SM
MD
LG