گیارہ مئی کی تاریخ جیسے جیسے قریب آرہی ہے، پاکستان میں انتخابی سرگرمیاں اور گہما گہمی اسی قدر تیزی سے آگے بڑھتی جارہی ہیں۔ سیاستدان تو انتخابی دنگل میں اترنے کے لئے تیار ہیں ہی، کچھ کھلاڑی، گلوگار اور اداکار بھی انتخابی معرکے میں ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اور کون کون سی سیاسی سرگرمیاں ہوئیں، اس کا جائزہ کچھ اس طرح ہے:
کاغذات نامزدگی جمع کرانے والی اہم شخصیات
الیکشن کمیشن نے گو کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کردی ہے۔ تاہم، اب تک جن اہم شخصیات نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں، یا کاغذات حاصل کئے ہیں ان میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین، پیپلزپارٹی کے اویس مظفرعرف ٹپی زرداری، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیرحیدرخان ہوتی، انجینئر امیر مقام، مخدوم شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی، جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ طلال بگٹی، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، میر فہد بگٹی، سابق کرکٹر اور ایم کیو ایم کے امیدوار سرفراز نوازشامل ہیں۔
بھارت، پاکستان میں کامیاب انعقاد کا حامی
بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت، پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کے کامیاب انعقاد کا حامی ہے اور ملک میں جمہوریت کو پروان چڑھتا دیکھنا چاہتا ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق من موہن سنگھ نے یہ بات اپنے پاکستانی ہم منصب میر ہزار خان کھوسو کے نام ایک ایک مراسلے میں کہی ہے۔
کاغذات نامزدگی کی نقول کیلئے8 ہزارکا خرچہ
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام شہریوں کو قومی و صوبائی اسمبلی کیلئے اپنے اپنے حلقوں سے کھڑے ہونے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی اجازت دے دی ہے۔ تاہم، اس کام کے عوض عوام کو 8000 روپے سرکاری فیس ادا کرنا ہوگی ورنہ اس سے قبل کمیشن نے ریٹرننگ افسروں کو انتخابی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی عام افراد کو فرالم نہ کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔
چھ لاکھ سیکورٹی اہلکار،21 ہزار پولنگ اسٹیشن حساس قرار
گیارہ مئی کو ہونے والے عام انتخابات کے لئے وزارت داخلہ نے سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ پلان کے مطابق پولنگ کے روز ملک بھر میں 6لاکھ سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔ فوج بھی امن وامان کے لئے اپنے فرائض انجام دے گی۔ ملک بھر کے 21ہزار پولیس اسٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں۔
کراچی مختلف سیکورٹی زونز میں تقسیم ہوگا
گیارہ مئی کو کراچی میں بھی سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت ہوں گے۔ سیکورٹی پلان کے مطابق شہر کو تین مختلف زونز میں تقسیم کیا جائے گا۔ پہلے زون میں انتہائی حساس ترین، دوسرے زون میں حساس اور تیسرے زون میں نارمل پولنگ اسٹیشنزرکھے گئے ہیں اور اسی لحاظ سے سیکورٹی پلان ترتیب پائے گا۔ یہ پلان محکمہ داخلہ الیکشن کمیشن اور سیکورٹی اداروں کی مشاورت سے مرتب کیا جائے گا۔
ایک سو اڑتالیس جماعتوں کو انتخابات لڑنے کی اجازت
الیکشن کمیشن نے 148 سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔ جبکہ، انہیں انتخابی نشانات پہلے ہی الاٹ کئے جاچکے ہیں۔ روزنامہ جنگ کراچی کی ایک رپورٹ کے مطابق، سنہ 2008 کے انتخابات میں 36 سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت ملی تھی، جبکہ 2002 میں 56 سیاسی پارٹیوں نے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ 1997ء کے انتخابات میں47 پارٹیاں شریک ہوئیں،سنہ 1993 میں 40 پارٹیوں کو، سنہ 1990 میں27 جماعتوں کو،سنہ 1988 میں 26 جماعتوں کوانتخابت میں لڑنے کا موقع دیا گیا۔ تاہم، سنہ 1985 کے انتخابات غیر جماعتی تھے۔
اداکارہ میرا بھی الیکشن لڑیں گی
پاکستانی اسٹار میرا بھی انتخابات 2013ء کے میدان میں پنجہ آزمائی کاارادہ رکھتی ہیں۔
میرا ان دنوں بھارت میں ہیں لیکن ان کی والدہ اس حوالے سے ضابطے کی تمام کارروائیاں پوری کررہی ہیں۔ وہ خود بھی الیکشن لڑیں گی۔ ماں بیٹی کے بارے میں اطلاع ہے کہ وہ پاکستان جسٹس پارٹی کی طرف سے الیکشن میں کھڑی ہوں گی۔
سرفراز نواز عمران خان کے مقابل
سابق فاسٹ باؤلر اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما سرفراز نواز نے آئندہ عام انتخابات میں لاہور سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرفراز نواز ماضی میں بھی عمران خان کے خلاف بیانات دیتے آئے ہیں۔وہ این اے 126 لاہور سے عمران خان کے مد مقابل انتخابات میں حصہ لیں گے۔سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کاغذات نامزدگی جمعہ کے روز جمع کرائیں گے۔
مسر ت شاہین بمقابلہ فضل الرحمٰن
پشتو فلموں کی مشہور اداکارہ مسرت شاہین بھی انتخابی دنگل میں اترنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ وہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے مقابلے میں انتخابات لڑنا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جہاں سے مولانا انتخابات لڑیں گے ، وہاں وہاں سے وہ بھی ان کا مقابلہ کریں گے۔
مسرت شاہین اور میرا کے علاوہ گلوکار ابرار الحق، سلمان احمد اور ایکٹریس لیلیٰ بھی سیاسی میدان میں سر دھڑ کی بازی لگانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔