رسائی کے لنکس

’عمر پاٹک‘ کی گرفتاری کی تصدیق


’عمر پاٹک‘ کی گرفتاری کی تصدیق
’عمر پاٹک‘ کی گرفتاری کی تصدیق

پاکستان نے انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں ہونے والے ہلاکت خیز بم دھماکوں کے مبینہ سرغنا کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

ایک روز قبل انڈونیشیا ئی باشندے عمر پاٹک کی پاکستان میں گرفتاری کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں جو انڈونیشیا کی پولیس کو 2002ء میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں مطلوب تھا۔

جمعرات کو ہفتہ وار نیوز کانفرنس میں وزارت خارجہ کی ترجمان تہمینہ جنجوعہ سے انڈونیشیا کے اس مبینہ دہشت گرد کی ملک میں گرفتاری کے بارے میں جب سوال پوچھا گیا تو اُن کے الفاظ کچھ یوں تھے ”جی ہاں، ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے اور وہ (بالی بم دھماکوں کا مبینہ سرغنا) عمر پاٹک ہو سکتا ہے۔“

اُنھوں نے کہا کہ انڈونیشیا کے سفارت کاروں کو زیر حراست مشتبہ شخص تک رسائی دینے کا انتظام کیا جا رہا ہے جس کے بعد ہی اس کی صحیح شناخت کے بارے میں معلوم ہو سکے گا۔ وزارت خارجہ کی ترجمان نے اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

پاٹک کی گرفتاری پر امریکی حکومت نے 10 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کر رکھا ہے۔ بالی میں ہونے والے بم دھماکوں میں امریکی اور آسٹریلوی باشندوں سمیت 200 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG