رسائی کے لنکس

باجوڑ: خودکش حملے ہلاکتوں کی تعداد 29 ہو گئی


پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں جمعہ کو ہونے والے خودکش بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے۔

اس حملے میں مارے جانے والوں میں بعض کی تدفین ہفتہ کو کی گئی جب کہ اب بھی مختلف اسپتالوں میں 30 سے زائد زخمی زیرعلاج ہیں۔

باجوڑ کے انتظامی مرکز خار میں ایک خودکش بمبار نے اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں اس وقت دھماکا کر دیا جب نیم فوجی فورس، لیویز کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔

ہلاک ہونے والے سات سکیورٹی اہلکاروں میں لیویز کے کمانڈنٹ میجر محمد جاوید اقبال اور ڈپٹی کمانڈنٹ صوبیدار میجر فضل ربی بھی شامل تھے۔

سکیورٹی فورسز اس قبائلی علاقے کے بعض حصوں میں اب بھی شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں مصروف ہیں تاہم مقامی حکام کا کہنا ہے کہ باجوڑ کے بیشتر علاقوں میں حکومت کی عمل داری بحال کر دی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG