رسائی کے لنکس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کا اعلان


پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کا اعلان
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کا اعلان

پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ کے اختتام پر بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی جس کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان د وٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی20 میچ کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سیریز کا انعقاد پاکستان میں ہونا تھا تاہم دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے باہمی مشاورت سے اس سیریز کو اپریل 2012ء میں ہونے والی دو طرفہ سیریز سے بدل دیا ہے جس کی میزبانی بنگلہ دیش نے کرنا تھی۔ تبدیل شدہ شیڈول کے مطابق اب بنگلہ دیش کی ٹیم آئندہ برس اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

بدھ کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش 29 نومبر سے 21 دسمبر تک جاری رہے گا۔

پاکستانی ٹیم 26 نومبر کا ڈھاکہ پہنچے گی جہاں میرپور کے شیرِ بنگال اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان 29 نومبر کو دورے کا واحد ٹی20 میچ کھیلا جائے گا۔

یہی گرائونڈ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے اور دوسرے میچ کی بھی میزبانی کرے گا جو یکم اور 3 دسمبر کو ہوں گے۔

بعد ازاں پاکستان کرکٹ ٹیم چٹا گانگ جائے گی جہاں 6 دسمبر کو سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ ہوگا جبکہ چٹا گانگ ہی میں پہلا ٹیسٹ میچ 9 دسمبر کو شروع ہوگا۔

سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 17 سے 21 دسمبر تک میرپور میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم لگ بھگ 10 سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ کر رہی ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2003ء کے بعد یہ پہلی باقاعدہ سیریز ہے۔

XS
SM
MD
LG