رسائی کے لنکس

پاکستانی وومن کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ میں شاندار فتح


پاکستانی وومن ٹیم اور جنوبی افریقہ وومن ٹیم کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے پہلے میچ کے موقع کی تصویر۔ 6 مئی 2019
پاکستانی وومن ٹیم اور جنوبی افریقہ وومن ٹیم کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے پہلے میچ کے موقع کی تصویر۔ 6 مئی 2019

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو پہلے میچ میں شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ میں پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فتح اپنے نام کر لی۔

آئی سی سی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی خواتین کھلاڑیوں کی فتح کو ایک نیا ریکارڈ قرار دیا ہے۔


پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 63 رنز بنا سکی جبکہ اُس کی پوری ٹیم 23 ویں اوور میں آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے ثنا میر نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں۔ نشرا سندھو اور ندا ڈار نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ فاطمہ ثنا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقہ کے 63 رنز کے تعاقب میں پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا۔ اوپننگ بلے باز ناہیدہ خان چار اور سدرا امین دس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے 64 رنز کا ہدف 15 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

پاکستانی بلے باز جویریہ خان 34 رنز اور کپتان بسمہ معروف 12رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مریزانے اور شبنم اسماعیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی ایک ٹویٹ میں اس فتح کو کھیل کے تمام شعبوں کی عمدہ کارکردگی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف فتح سے سیریز کا آغاز کیا ہے جس سے کھلاڑیوں کو بہت اعتماد ملا ہے۔

بسمہ معروف نے کہا کہ وہ کوشش کریں گی کہ آئندہ میچوں میں بھی کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے۔

بسمہ معروف انٹرویو
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:34 0:00

اِس موقع پر سابق کپتان ثناءمیر نے کہا کہ آج کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، جس میں سب کھلاڑیوں نے اپنا حصہ ڈالا ہے۔ ثناء میر نے کہا کہ وکٹ میں موجود نمی کے باعث پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو بہتر رہا۔

پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم اپنے بقیہ دو میچ بھی جیت لیتی ہے تو وہ انگلینڈ میں ہونے والی آئی سی سی چیمپیئن شپ میں بہتر پوائنٹس کی بنیاد پر شریک ہو سکے گی۔ پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کا جنوبی افریقہ میں یہ پہلی کامیابی ہے۔

XS
SM
MD
LG