پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں پیر کو مبینہ امریکی ڈرون حملے میں چار مشتبہ شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔
انٹیلی جنس عہدے داروں کا کہنا ہے کہ یہ حملہ دیگان نامی قصبے میں ہوا جہاں ایک مکان اور ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے شدت پسند غیر ملکی تھے، لیکن افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی علاقوں میں میڈیا کی انتہائی محدود رسائی کے باعث غیر جانبدار ذرائع سے ان کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
نومبر 2011ء میں مہمند ایجنسی میں سرحدی چوکیوں پر نیٹو کے فضائی حملے میں 24 پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت مبینہ امریکی حملوں میں طویل تعطل کی وجہ بنی تھی، تاہم 11 اور پھر 12 جنوری کو شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کیے گئے جن میں مجموعی طور ہر 10 شدت پسند ہلاک ہوئے۔