پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں حکومت کی جانب سے ہنگامی اقدمات کیے جا رہے ہیں۔ سندھ میں لاک ڈاؤن جب کہ پنجاب کی حکومت نے بھی دو روز کے لیے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔
پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ زندگی

1
کراچی میں جزوی لاک ڈاؤن کے باعث اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا رش معمول سے کم رہا۔ لیکن لوکل ٹرانسپورٹ چلتی رہی۔

2
سندھ کے حکام نے جزوی لاک ڈاؤن پر عمل درآمد نہ کرنے پر تشویش کا بھی اظہار کیا ہے۔

3
ماسک کی مانگ بڑھنے کے باعث کراچی شہر کے مختلف مقامات پر لوگ ماسک فروخت کرتے دکھائی دیے۔

4
کراچی میں دیہاڑی دار مزدور مزدوری کی تلاش میں سڑک کنارے انتظار کرتے رہے۔ کراچی میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد سو سے تجاوز کر چکی ہے۔