پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ کے لیے شاہد آفریدی کو قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے ۔
ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا تھالیکن ٹیم کے کپتان کے نام کا اعلان نہیں کیا گیااور بورڈ نے ایسا نہ کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ بھی نہیں بتائی تھی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ شاہد آفریدی ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں پاکستان کرکٹ بورڈنے قوائد وضوابط کی خلاف ورزی کی پاداش میں جرمانے اور کرکٹ نہ کھیلنے کی پابندیاں لگائی تھیں۔
شاہد آفریدی کو30لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی جو دورہ آسٹریلیا کے دوران ایک میچ میں گیند خراب کرن کی پاداش میں عائد کی گئی۔ بورڈ کے مطابق آفریدی کی یہ”قابل مذمت حرکت“ پور ی قوم کے لیے ہتک کا باعث بنی۔
پاکستان ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ 2009 کی فاتح ہے اور رواں سال وہ اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔