رسائی کے لنکس

دوسرے دن کا کھیل، پاکستان کے 3 وکٹوں پر 172رنز


احمد شہزاد 70رنز کی اننگز کھیل کر بشو کی گیند پر ہوپ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ویسٹ انڈیزکے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنا لیے۔

اظہر علی 81 اور کپتان مصباح الحق7رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

کنگسٹن اوول، برج ٹاؤن میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے 312 رنز کے جواب میں اوپنرز اظہر علی اور احمد شہزاد نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے طویل پارٹنر شپ قائم کی اور 155 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

احمد شہزاد 70رنز کی اننگز کھیل کر بشو کی گیند پر ہوپ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ یہیں نہ رکا ،اسکور میں صرف ایک رن کے اضافے کے بعد نئے بیٹسمین بابر اعظم بھی پویلین سدھار گئے۔ وہ بغیر کھاتہ کھولے گیبریل کا شکار بنے۔

یونس خان بھی صفر پر آؤٹ ہوئے، انہیں گیبریل نے بشو کی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔

اظہر علی اور احمد شہزاد کی 155رنز کی شراکت کے بعد پاکستان کی تین وکٹیں مجموعی اسکور میں صرف 6رنز کے اضافے پر گریں۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیوندرا بشو نے 2اور شینن گیبریل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

خراب روشنی کے باعث جب کھیل ختم کیا گیا تو پاکستان نے 3وکٹیں گنواکر 172رنز بنالئے تھے، اظہر علی 71اور مصباح الحق 7رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

ویسٹ انڈیز کا پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے پاکستان کو مزید 140رنز درکار ہیں اوراس کی 7 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 312رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ روسٹن چیس 131اور کپتان جیسن ہولڈر 58رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی طر ف سے محمد عباس نے 4، محمد عامر نے 3، یاسر شاہ نے 2جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

XS
SM
MD
LG