پاکستان کے قبائلی علاقے وزیرستان میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مبینہ امریکی ڈرون سے داغے گئے میزائل حملوں میں کم ازکم 45مشتبہ شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
مقامی اور انٹیلی جنس حکام کے مطابق پہلا حملہ پیر کی شب شمالی وزیرستان میں ہوا جہاں ایک گاڑی اور ایک گھر کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ۔ اس حملے میں 25مشتبہ جنگجو مارے گئے۔
کچھ ہی گھنٹوں بعد جنوبی وزیرستان کے علاقے شوال میں ہونے والے ڈرون حملے میں کم ازکم پانچ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔
منگل کو علی الصباح شمالی وزیرستان کے اسی علاقے میں مبینہ امریکی ڈرون طیاروں نے ایک گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ایک گھر میں داخل ہورہی تھی۔ حکام نے اس حملے میں مارے جانے مشتبہ شدت پسندوں کی تعداد 15بتائی ہے۔
قبائلی علاقوں میں صحافیوں کو جانے کی اجازت نہیں ہے اس لیے یہاں ہونے والے ایسے واقعات کی آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1