پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں جمعہ کی شام مشتبہ امریکی ڈرون سے کیے گئے میزائل حملے میں کم ازکم پانچ مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔
مقامی حکام اورقبائلی ذرائع کے مطابق بغیر پائلٹ کے جاسوس طیارے سے ایجنسی کے مرکزی قصبے میرانشاہ سے 15کلومیٹر دور میر علی کی جانب تتی نامی گاؤں میں ایک گاڑی پر دو میزائل داغے گئے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ جس علاقے میں یہ میزائل حملہ کیا گیا ہے وہ افغان طالبان کے حقانی نیٹ کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1