رسائی کے لنکس

پاکستان کو اپنے بجٹ خسارے میں کمی لانی پڑے گی: آئی ایم ایف


پاکستان کو اپنے بجٹ خسارے میں کمی لانی پڑے گی: آئی ایم ایف
پاکستان کو اپنے بجٹ خسارے میں کمی لانی پڑے گی: آئی ایم ایف

بین الاقوامی مالی ادارے (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ افراطِ زر میں کٹوتی لانے کے لیے یہ بات ضروری ہے کہ پاکستان اپنے بجٹ خسارے میں کمی لانے کے لیے قرضہ جات کے انتظام میں بہتری لائے۔

آئی ایم ایف کے ایک وفد نے جمعے کوپاکستان کا دس روزہ دورہ مکمل کیا ۔ دورے میں بات چیت معاشی کارکردگی کی مضبوطی کے لیے ضروری اقدام کرنے پر مرتکز رہی۔
پاکستان اپنی معیشت کو بحال کرنے کی تگ و دو کر رہا ہے جب کہ ملک نے آئی ایم ایف سے11 بلین ڈالر کا قرضہ لے رکھا ہے۔ گذشتہ سال ملک تباہ کُن سیلابوں کی زد میں آیا جس کے باعث اُسے 10بلین ڈالر کا نقصان ہوا۔
جمعے کے روز آئی ایم ایف کے عہدے دار عدنان مزاری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ملکی قرضہ جات کے بوجھ کو کم کرنے، غریبوں کی بہتری کو یقینی بنانے، سیلاب متاثرین کی اعانت کرنےاور تعمیرِ نو کی کوششوں پر توجہ دینے کے لیے ضروری ترجیحات متعین کی جائیں۔
مزاری ، پاکستان جانے والے وفد کی قیادت کر رہے تھے۔ اُن کا کہنا ہے کہ بجٹ خسارے میں کمی لانے سے یہ ممکن ہوگا کہ پاکستان، آئل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے معیشت پر پڑنے والے اثرات سے نبرد آزما ہو سکے۔

XS
SM
MD
LG