اسلام آباد —
پاکستان میں اعلٰی تعلیم کے ادارے ’ہائیر ایجوکیشن کمیشن‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کی سات یونیورسٹیاں ایشیا کی اعلٰی ترین جامعات میں شامل ہو گئی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں اعلی تعلیم کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے نتائج پوری قوم کے لیے ’’بھرپور نفع‘‘ کی صورت میں نکل رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ کوا کوریلی سائمنڈز یا ’کیو ایس‘ برطانیہ دنیا کی معروف اور قابل احترام رینکنگ ایجنسی ہے اور اس کی 2013 کے لیے تعلیمی اداروں کی درجہ بندی کے مطابق، قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد 119ویں، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی 120 ویں اور آغا خان یونیورسٹی کراچی درجہ بندی میں152 ویں نمبر پر ہیں۔
لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور، یونیورسٹی آف کراچی اور یونیورسٹی آف پنجاب بھی ایشیا کی اعلٰی ترین 250 یونیورسٹیوں میں شامل ہیں۔
جب کہ تین پاکستانی جامعات، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد، بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد اس وقت زراعت اور جنگلات کے شعبہ جات میں دنیا کی اعلی ترین 200 یونیورسٹیوں میں شامل ہیں۔
اعلٰی تعلیم اداروں کی اس رپورٹ کے بارے میں ہائیر ایجوکیش کمیشن پاکستان (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر جاوید لغاری نے کہا کہ گزشتہ سال 6 پاکستانی یونیورسٹیاں ایشیا کی 300 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل تھیں جب کہ اس سال 7 یونیورسٹیاں بہترین 250 یونیورسٹیوں میں شامل ہیں۔
’’یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پچھلے تین سالوں میں ہماری تعلیم کا معیار نمایاں طور پر بلند ہوا ہے ہماری سخت محنت اور جمہوری حکومت کی معاونت کے ساتھ اگلے دو سالوں کے دوران 10 پاکستانی یونیورسٹیاں دنیا کی ممتاز یونیورسٹیوں کا درجہ حاصل کریں گی۔‘‘