رسائی کے لنکس

پاکستان میں الیکشن میں چار دن باقی؛ انتخابی سرگرمیاں تیز

پاکستان میں چار دن بعد آٹھ فروری کو عام انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس دوران سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم جاری ہے۔ رہنما جلسے جلوسوں میں اور پریس کانفرنس سے خطاب کرکے ایک دوسرے پر تنقید کر رہے ہیں۔ اس دوران اپنا منشور بھی عوام کے سامنے رکھا جا رہا ہے۔

15:04 4.2.2024

عدت میں نکاح کا کیس میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو سات سال قید کی سزا

سول عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سات سات سال قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔

وائس آف امریکہ کے نمائندے عاصم علی رانا کے مطابق سول جج قدرت اللہ نے ہفتے کو اڈیالہ جیل میں غیر شرعی نکاح کیس کا مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح غیر شرعی قرار دیا اور انہیں سات، سات سال قید کی سزا کا حکم دیا۔

ایک ہفتے کے دوران یہ تیسرا کیس میں جس میں سابق وزیرِ اعظم کو عدالت کی جانب سے سزا سنائی گئی ہے۔

اس سے قبل خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں عمران خان کو دس سال جب کہ توشہ خانہ کیس میں سابق وزیرِ اعظم اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

سابق وزیرِ اعظم کے مقدمات پر فیصلے ایسے موقع پر ہو رہے ہیں جب عام انتخابات میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے انتخابی امیدوار سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

مزید جانیے: عدت میں نکاح کا کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7،7 سال قید کی سزا

XS
SM
MD
LG