رسائی کے لنکس

الیکشن کمیشن کا سیکیورٹی صورتِ حال پر اجلاس، 'انتخابات آٹھ فروری کو ہی ہوں گے'

اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیرِ داخلہ گوہر اعجاز نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد پر کسی کو کوئی شکوک و شبہات نہیں ہونے چاہئیں۔

20:02 1.2.2024

اگر اقتدار سے نہ نکالا جاتا تو آج ملک کے حالات مختلف ہوتے: نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے تحریکِ انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سے جھوٹے وعدے کیوں کیے گئے؟ ان کی 10 برس یہاں حکومت کی لیکن عوام کے حالات نہیں بدلے۔

جمعرات کو سوات میں جلسے سے خطاب میں میاں نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ان کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر اقتدار سے نکالا گیا۔ اگر ان کو اقتدار سے نہ نکالا جاتا تو آج پاکستان کے حالات مختلف ہوتے۔

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا جلسے سے خطاب میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص دوسروں کو چور کہتا تھا آج وہ پاکستان کا سب سے بڑا چور ثابت ہو گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام سے جھوٹے وعدے کیے گئے۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان ایسے الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG