رسائی کے لنکس

پاکستان میں انتخابی مہم؛ امریکہ کی اپنے شہریوں کو رش والے مقامات سے دُور رہنے کی ہدایت

پاکستان میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے مختلف شہروں میں جلسوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد اُمیدوار بھی میدان میں ہیں۔

13:29 3.2.2024

’من پسند افراد کو منتخب کروانے کے لیے خوف کی فضا قائم کی جا رہی ہے‘

13:44 3.2.2024

امن و امان کی صورتِ حال، کوئٹہ میں ڈبل سواری پر پابندی

محکمۂ داخلہ بلوچستان نے کوئٹہ میں امن و امان کی صورتِ حال برقرار رکھنے کے لیے شہر میں پانچ فروری تک ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمے کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق دو سے پانچ فروری تک تمام طرح کے ہتھیار رکھنے یا ساتھ لے کر چلنے پر بھی پابندی ہوگی۔

15:52 3.2.2024

عدت میں نکاح کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سات، سات سال قید کی سزا

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے عدت میں نکاح کیس میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سات، سات سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

اڈیالہ جیل میں جمعے کو طویل سماعت کے بعد ہفتے کو سینئر سول جج قدرت اللہ نے کیس کا محفوظ فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح غیر شرعی قرار دے دیا۔

عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

مزید پڑھیے

16:43 3.2.2024

امریکی شہریوں کو پاکستان میں الیکشن کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت

پاکستان میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ الیکشن کے دوران رش والی جگہوں اور پولنگ اسٹیشنز کے اطراف کے علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔

جمعے کو جاری کی گئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انتخابات والے دن پولنگ اسٹیشنز کے اطراف رش ہو گا اور جو شہری پاکستان میں انتخابی عمل میں حصہ لینے کے اہل نہیں وہ ایسے پرہجوم مقامات کے قریب جانے سے گریز کریں۔

سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ الیکشن والے دن انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز بند ہو سکتی ہیں جب کہ انتخابی ریلیوں کی وجہ سے سفر کی روانی میں بھی رکاوٹ آ سکتی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG