رسائی کے لنکس

پاکستان میں انتخابی مہم؛ امریکہ کی اپنے شہریوں کو رش والے مقامات سے دُور رہنے کی ہدایت

پاکستان میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے مختلف شہروں میں جلسوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد اُمیدوار بھی میدان میں ہیں۔

12:56 3.2.2024

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے امیدواروں کی مزید تفصیلات جاری کردیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے حمایت یافتہ امیدواروں کے نام، تصاویر اور انتخابی نشان جاری کردیے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر کیے گئے تھریڈ میں قومی اسمبلی کے ساٹھ سے زائد حلقوں کے امیدواروں کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔

تھریڈ میں لکھا گیا ہے کہ یہ امیدوار عمران خان کے نامزد کردہ ہیں۔ ان امیدواروں کا نام، حلقے، تصاویر اور انتخابی نشان بھی اس تھریڈ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ انتخابی نشان بلا نہ ملنے کی وجہ سے پی ٹی آئی کے اُمیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔

13:02 3.2.2024

'اسٹیبلشمنٹ غیر جانب دار رہی تو ہی الیکشن کی ساکھ بہتر ہو گی'

'اسٹیبلشمنٹ غیر جانب دار رہی تو ہی الیکشن کی ساکھ بہتر ہو گی'
please wait

No media source currently available

0:00 0:08:28 0:00

13:07 3.2.2024

سندھ میں مخالف جماعتیں پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم کیوں نہیں دے پاتیں؟

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے انتخابی عمل سے باہر ہونے اور مسلم لیگ (ن) کی پنجاب میں زیادہ دلچسپی کے باعث بعض ماہرین ایک بار پھر سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔

بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ سندھ کی سیاست میں کئی ایسے محرکات ہیں جس کی وجہ سے کئی دہائیوں سے پیپلزپارٹی یہاں راج کر رہی ہے۔ لہٰذا آٹھ فروری کے انتخابات میں بھی سندھ میں کوئی بڑا سرپرائز ملنے کا امکان نہیں ہے۔

کچھ مبصرین کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ایک طرح سے سندھ سے بے فکر ہے اور یہی وجہ ہے کہ بلاول بھٹو زرداری، آصف زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کی انتخابی مہم کا محور پنجاب ہے جہاں وہ پی ٹی آئی کی غیر موجودگی میں مسلم لیگ (ن) مخالف ووٹ بینک کو راغب کر رہے ہیں۔

آخر کیا وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی کو سندھ میں کوئی بڑا چیلنج نہیں ملتا اور پارٹی 2008 کے بعد سے مسلسل اقتدار میں ہے؟ اس کے لیے وائس آف امریکہ نے سندھ کی سیاست پر نظر رکھنے والے ماہرین سے بات کی ہے۔

مزید پڑھیے

13:13 3.2.2024

گزشتہ روز پیش آنے والے واقعات اور انتخابی سرگرمیوں سے متعلق پڑھنے کے لیے کلک کریں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG