پولنگ ختم، گنتی شروع
پاکستان میں بدھ کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد بیشتر پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی ہے۔ گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشن کی سطح پر نتائج کا غیر سرکاری اور غیر حتمی اعلان کیا جا
۔
'ان شا اللہ جیت ہماری ہوگی'
وائس آف امریکہ کی نمائندہ تابندہ نعیم نے اسلام آباد کے حلقے این اے 53 کا دورہ کیا جہاں سے پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شاہد خاقان عباسی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
ہزاروں مریض ووٹ دینے سے محروم
پاکستان الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے دوران اسپتالوں میں داخل مریضوں اور ان کے تیمارداروں کے لیے ووٹ ڈالنے کا کوئی انتظام نہیں کیا تھا جس کے باعث ملک بھر میں ہزاروں رائے دہندگان اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے سے محروم رہے۔
الیکشن کمیشن کا پولنگ کا وقت بڑھانے سے انکار
الیکشن کمیشن نے پولنگ کا وقت نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور پولنگ شام چھ بجے کے مقررہ وقت پر ختم ہوجائے گی۔ بدھ کو الیکشن کمیشن میں ہونے والے ایک اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کی جانب سے پولنگ کا وقت بڑھانے کے مطالبے پر غور کیا گیا جس کے بعد کمیشن حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ پولنگ کا وقت نہیں بڑھایا جارہا۔ الیکشن کمیشن نے پریزائڈنگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ چھ بجے تک جو افراد پولنگ اسٹیشن کی حدود میں داخل ہوجائیں انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جائے۔