رسائی کے لنکس

مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کا ایم کیو ایم سے علیحدگی کا اعلان


مصطفیٰ کمال (فائل فوٹو)
مصطفیٰ کمال (فائل فوٹو)

مصطفیٰ کمال نے خاص طور پر ایم کیو ایم کے لندن میں مقیم قائد الطاف حسین کو ان کی پالیسیوں اور جماعت سے متعلق فیصلوں پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

پاکستان کی ایک بڑی سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے دو اہم ارکان نے جماعت کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ’ایم کیو ایم‘ سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے سابق میئر اور ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی نے جمعرات کو کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران متحدہ قومی موومنٹ سے علیحدگی کا اعلان کیا۔

مصطفیٰ کمال نے خاص طور پر ایم کیو ایم کے لندن میں مقیم قائد الطاف حسین کو ان کی پالیسیوں اور جماعت سے متعلق فیصلوں پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ "ہم دونوں (مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی) آج سے ایک ایسی جماعت ایک تنظیم کی بنیاد رکھ رہے ہیں کہ جس کا آج کوئی نام نہیں ہے۔"

مصطفیٰ کمال نے اس موقع پر پاکستان کا پرچم دکھاتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت کا پرچم "یہی ہو گا"۔

مصطفیٰ کمال 2005ء سے 2009ء تک کراچی کے ناظم رہے جب کہ 2011ء میں وہ ایوان بالا کے رکن منتخب ہوئے۔ لیکن 2013ء میں استعفیٰ دے کر وہ بیرون ملک چلے گئے جہاں سے جمعرات کو ہی ان کی وطن واپسی ہوئی۔

انیس قائم خانی متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اہم رکن رہ چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG