پاکستان نے اپنے ہاں قید 337 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا ہے۔
جمعہ کو ان قیدیوں کو کراچی کی ملیر جیل سے رہا کیا گیا۔ یہ افراد سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیے گئے تھے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے 365 بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان میں 340 ماہی گیر اور بھارتی کشتیوں کے عملے کے 25 ارکان شامل ہیں۔
یہ تمام افراد اپنی سزا پوری کرچکے ہیں جنہیں رہائی کے بعد واہگہ بارڈر کے ذریعے ہفتہ کو بھارت بھیجا جائے گا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان سمندری حدود کی خلاف ورزی پر ایک دوسرے کے ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ ماہی گیروں کے بقول ان کی کشتیوں میں سمت کا تعین کرنے والے آلات نہ ہونے کی وجہ سے یہ لوگ سمندری حدود کی خلاف ورزی کے مرتکب ٹھہرتے ہیں۔
ان بھارتی قیدیوں کی رہائی ایک ایسے وقت عمل میں آئی ہے جب دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان حالیہ دنوں میں کشمیر کو منقسم کرنے والی حد بندی لائن پر ایک دوسرے کے خلاف فائر بندی کی خلاف ورزی کے الزامات کے بعد کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔