رسائی کے لنکس

پشاور: جرمن باشندوں کو شہر سے نکل جانے کا حکم


پشاور: جرمن باشندوں کو شہر سے نکل جانے کا حکم
پشاور: جرمن باشندوں کو شہر سے نکل جانے کا حکم

پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخواہ سے تین جرمن باشندوں کو شہر بدر کردیا گیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس کے ایس ایس پی طاہر ایوب نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ یہ تینوں جرمن باشندے غیر قانونی طور پر ایک غیر سرکاری تنظیم چلا رہے تھے جنہیں ضروری دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے شہر بدر کردیا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ ان غیر ملکیوں کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پشاور پولیس متعدد غیر ملکیوں کو نامکمل سفری اور دیگر دستاویزات فراہم نہ کرنے کی وجہ سے شہر میں داخل ہونے سے روک چکی ہے۔

XS
SM
MD
LG