رسائی کے لنکس

دولت مشترکہ کھیلوں میں پاکستان کا پہلا تمغہ


100 کلوگرام کی درجہ بندی میں شاہ حسین کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ کے یوان برٹن سے تھا جس میں انھیں شکست ہوئی اور وہ سونے کا تمغہ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

اسکاٹ لینڈ میں جاری بیسویں دولت مشترکہ کھیلوں میں پاکستان اپنا پہلا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

چاندی کا یہ تمغہ جوڈو کے کھلاڑی شاہ حسین نے اپنے ملک کے لیے حاصل کیا۔

100 کلوگرام کی درجہ بندی میں ان کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ کے یوان برٹن سے تھا جس میں انھیں شکست ہوئی اور وہ سونے کا تمغہ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

فائنل تک رسائی کے لیے شاہ حسین نے نیوزی لینڈ کے ٹم سلی فیلڈ کو ہرایا تھا۔

گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں شامل کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کو ملنے والا یہ پہلا تمغہ تھا۔

شاہ حسین ماضی کے پاکستانی باکسر حسین شاہ کے بیٹے ہیں جنہوں نے 1988ء کے سیول اولمپکس مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ یہ اولمپکس میں کسی بھی پاکستانی باکسر کا پہلا تمغہ تھا۔

شاہ حسین ایشیئن جوڈو چیمپیئن شپ اور انڈر 20 انٹرنیشنل جوڈو چیمپیئن شپ میں کانسی کے تمغے حاصل کر چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG