رسائی کے لنکس

چین میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے کوششیں جاری


فائل فوٹو
فائل فوٹو

دوسری طرف گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں پھنسے 50 سے زائد افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں کو ایک غیر سرکاری امدادی تنظیم فوکس نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔

چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ میں پھنسے 40 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے چین میں پاکستانی سفارت خانے کے عہدیدار چینی حکام سے رابطے میں ہیں۔

گزشتہ ہفتے پاکستان کے شمالی علاقوں میں ہونے والے بارشوں کے باعث چین اور پاکستان کے درمیان مرکزی رابطہ شاہراہ کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے نا صرف ٹریفک معطل ہو گئی بلکہ موسم کی خرابی کی وجہ سے فضائی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں جس کی وجہ سے کئی پاکستانی شہری چینی علاقے سنکیانگ میں پھنس گئے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے اتوار کو وائس آف امریکہ کو بھیجے گئے ایک مختصر پیغام میں بتایا کہ پاکستان نے چین کو ان پاکستانیوں کو ملک واپس لانے کے لیے مدد فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

دوسری طرف گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں پھنسے 50 سے زائد افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں کو ایک غیر سرکاری امدادی تنظیم فوکس نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ہونے والی بارشوں کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنےاور سڑکیں بہہ جانے کی وجہ سے یہ لوگ علی آباد، گپس اور چپرسان اور شمشال وادی میں پھنس گئے تھے۔

صوبہ خیبر پختواںخواہ کے شمالی علاقوں، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جب کہ گلگت بلتستان اور صوبہ خیبر پختونحواہ میں کئی سڑکیں اور پل بارش میں بہہ گئے اورسیکڑوں مکانات بھی جزوی یا مکمل طور پرتباہ ہو گئے ۔

گزشتہ ہفتے سے وقفے وقفے سےشروع ہونے والی بارشوں کی وجہ سے ملک کے شمالی علاقوں سے گزرنے والی شاہراہ قراقرم مٹی کے تودوںکی وجہ سے بند ہو گئی جسے بحال کرنے کے لیے فوج کے اہلکار بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف اور شاہراہ کے ایک بڑے حصے سے تودوں کوہٹا دیا گیاہے۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران صوبہ خیبر پختونخواہ،پنجاب، بلوچستان، پاکستان کے زیر انتظام کمشیر اورشمالی علاقے گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

XS
SM
MD
LG