رسائی کے لنکس

پاک بھارت تجارتی مذاکرات کا نیا دور


بات چیت میں تجارت کے لیے واہگہ کا راستہ کھولنے کا معاملہ بھی زیر بحث ہوگا۔
بات چیت میں تجارت کے لیے واہگہ کا راستہ کھولنے کا معاملہ بھی زیر بحث ہوگا۔
پاکستان اوربھارت کے درمیان تجارتی واقتصادی تعاون کو فروغ دینے پرجمعرات کو اسلام آباد میں بات چیت کا ایک نیا دور شروع ہوگیا ہے۔

تجارت کے سیکرٹریوں کی سطح پر ہونے والےاس دو روزہ جائزہ اجلاس میں شرکت کرنے والا بھارتی وفد 19 ارکان پر مشتمل ہے۔

سیکرٹری تجارت منیر قریشی اور اُن کے بھارتی ہم منصب ایس آر راؤ بات چیت میں اپنے اپنے ملکوں کے وفود کی قیادت کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ مذاکرات میں تجارت کے فروغ کے لیے تجارتی اشیاء کی فہرست سے ممنوعہ اشیاء کو نکالنے، واہگہ کا راستہ کھولنے اور جنوبی ایشیاء میں آزاد تجارت کے معاہدے کی رُو سے ایک دوسرے کو ترجیح دینے کے اُمور زیر غور آئیں گے۔

دونوں وفود اس اجلاس میں ایک دوسرے کے بینکوں کی شاخیں کھولنے، بجلی اور پیٹرولیم کی مصنوعات سمیت دیگر معاملات میں تعاون کا جائزہ بھیں لیں گے۔
XS
SM
MD
LG