رسائی کے لنکس

پاکستان نے بھارت کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا


کامران اکمل (فائل فوٹو)
کامران اکمل (فائل فوٹو)
ٹی ٹونٹی عالمی کرکٹ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پیر کو کولمبو میں کھیلے جانے والے ایک میچ میں پاکستان نے بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے ہیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کا آغاز کچھ اتنا پراعتماد نہیں تھا تاہم پانچویں وکٹ کی شراکت میں کامران اکمل اور شعیب ملک نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔

کامران اکمل نے چھ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 92 اور شعیب ملک نے 37 ناقابل تسخیر رنز بنائے۔

بھارت کی طرف سے بلے باز ویرات کوہلی نے آؤٹ ہوئے بغیر 75 اور روہیت شرما نے 56 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے آف اسپن باؤلر سعید اجمل نے 22 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔

عالمی کپ کا آغاز منگل سے سری لنکا میں ہو رہا ہے۔ انگلینڈ اس ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔

ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے ساتھ گروپ ڈی میں شامل ہے اور اس کا پہلا میچ 23 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا۔
XS
SM
MD
LG