پاکستان اور بھارت کے زیرانتظام کشیمر کو تقسیم کرنے والی حد بندی لائن پر کشیدگی کو کم کرنے سے متعلق اقدامات پر اگرچہ دونوں ممالک کے عہدیداروں کی طرف سے بیانات تو سامنے آئے ہیں تاہم اب بھی عملی طور پر لائن آف کنٹرول پر تناؤ بدستور موجود ہے۔
دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم نے گزشتہ ماہ نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان براہ راست ملاقات ہونی چاہیئے تاکہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔
براہ راست ملاقات کے بارے میں تاحال دونوں حکومتوں کے درمیان وقت کے تعین پر اتفاق نہیں ہوا ہے تاہم منگل کو پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان معمول کے مطابق ٹیلی فون پر رابطہ ہوا تھا۔
لیکن دونوں عسکری کمانڈروں کے درمیان ہونے والی گفتگو کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔
اُدھر بھارتی عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی اہلکاروں نے کشمیر میں تعینات بھارت کی سرحدی فورسز پر فائرنگ کی جس سے ایک اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔
پاکستان کی طرف سے فوری پر بھارت کے تازہ دعوے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
لیکن گزشتہ ہفتے پاکستانی عہدیداروں کے مطابق بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر اور پاکستان کے درمیان عارضی سرحد یعنی ورکنگ باؤنڈری پر چپراڑ سیکٹر میں بھارتی بی ایس ایف کی فائرنگ سے نیم فوجی سکیورٹی فورس پاکستان رینجرز کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا تھا۔
دونوں ملک جھڑپوں میں پہل کرنے کا الزام ایک دوسرے پر عائد کرتے ہیں۔