رسائی کے لنکس

پاکستان میں سی آئی اے کے اعلیٰ ترین عہدے دار کی امریکہ واپسی


پاکستان میں سی آئی اے کے اعلیٰ ترین عہدے دار کی امریکہ واپسی
پاکستان میں سی آئی اے کے اعلیٰ ترین عہدے دار کی امریکہ واپسی

امریکی اور پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں امریکی انٹیلی جنس کے اعلیٰ ترین عہدے دار طبی وجوہات کے باعث وطن واپس چلے گئے ہیں۔

سراغ رساں ادارے سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے اسٹیشن چیف، جنھوں نے اسامہ بن لادن کا کھوج لگانے والی ٹیم کی نگرانی بھی کی تھی، کی دوبارہ پاکستان واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

مذکورہ عہدے دار کا نام ظاہر نہیں کیا جا سکتا ہے کیوں کہ وہ خفیہ حیثیت میں کام کر رہے ہیں، جب کہ سی آئی اے نے بھی اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

گزشتہ سات مہینوں کے دوران پاکستان سے سی آئی اے کے عہدے دار کی دوسری مرتبہ وطن واپسی ہوئی ہے۔ اس سے قبل اس عہدے پر فائض افسر کو اس وقت پاکستان سے جانا پڑا جب ایک پاکستانی عہدے دار نے اُن کی شناخت سے متعلق معلومات منظر عام پر آنے کی تصدیق کی، جس کے باعث اُن کی سلامتی سے متعلق خطرات پیدا ہو گئے۔

سی آئی اے اور پاکستان کی سراغ رساں ایجنسی آئی ایس آئی کے تعلقات القاعدہ کے مفرور رہنما اسامہ بن لادن کے خلاف مئی میں کی گئی امریکی کمانڈوز کی خفیہ کارروائی کے بعد سے تناؤ کا شکار ہیں۔

XS
SM
MD
LG