رسائی کے لنکس

کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

تاحال کسی فرد یا تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن حالیہ ہفتوں میں ایک بار پھر کراچی میں پولیس کو ہدف بنا کر ہلاکت خیز حملوں کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

بدھ کی صبح یہ واقعہ شہر میں عزیز آباد کے علاقے بھنگوریا گوٹھ میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے گشت پر مامور پولیس کی ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

فائرنگ سے تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے جب کہ حملہ آور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

پولیس کی بھاری نفری اور اعلیٰ عہدیدار جائے وقوع پر پہنچے اور وہاں سے شواہد جمع کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

تاحال کسی فرد یا تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن حالیہ ہفتوں میں ایک بار پھر کراچی میں پولیس کو ہدف بنا کر ہلاکت خیز حملوں کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

رواں ماہ ہی حیدر آباد جیل کے سابق سپرنٹنڈنٹ اور دو ڈی ایس پیز کو قتل کیا جا چکا ہے جب کہ ایس ایس پی راؤ انوار پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا لیکن وہ اس میں محفوظ رہے۔

ستمبر 2013ء سے پولیس اور رینجرز نے کراچی میں شدت پسندوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع کر رکھا ہے جس کے بعد مجموعی طور پر ماضی کی نسبت پاکستان کے اس سب سے بڑے شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بتائی جاتی ہے۔

XS
SM
MD
LG