رسائی کے لنکس

جسٹس ناصر الملک نے قائم مقام چیف الیکشن کشمنر کا عہدہ سنبھال لیا


اس سے قبل قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس تصدق حسین جیلانی نے سپریم کورٹ کا چیف جسٹس نامزد ہونے کے بعد اس عہدے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

پاکستان کی عدالت عظمیٰ کے سینیئر جج ناصر الملک نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

ہفتہ کو چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے ان سے اس عہدے کا حلف لیا۔

اس سے قبل قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس تصدق حسین جیلانی نے سپریم کورٹ کا چیف جسٹس نامزد ہونے کے بعد اس عہدے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

پاکستان کی عدالت عظمٰی کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری 11 دسمبر کو ریٹائرڈ ہو رہے ہیں جس کے بعد جسٹس تصدق جیلانی یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔

ملک میں پہلی مرتبہ تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق سے سابق جج فخر الدین جی ابراہیم کو گزشتہ سال الیکشن کمشن کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا جن کی زیر نگرانی 11 مئی 2013ء کے انتخابات منعقد ہوئے۔

تاہم ان انتخابات میں مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے الیکشن کمیشن پر بے ضابطگیوں کے الزامات کے بعد رواں سال جولائی میں فخر الدین نے مستعفی ہو گئے تھے۔

مستعفی ہونے سے قبل کی گئی پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار متفقہ طور پر چیف الیکشن کمشنر تعینات کیا گیا اور انھوں نے اس منصب پر رہتے ہوئے غیر جانبدارانہ، آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے خلوص نیت سے کوشش کی۔

جسٹس تصدق حسین جیلانی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت میں ملک میں بلدیاتی انتخابات کے لیے راہ ہموار کی۔
XS
SM
MD
LG