پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں منگل کی صبح ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم ازکم دو افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق یہ دھماکا مرکزی قصبے میران شاہ کے ایک بازار میں پہلے سے نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔
دھماکے سے دو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جب کہ زخمی ہونے والے ایک شخص کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تاحال کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن اس قبائلی علاقے میں حالیہ دنوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو مختلف گروپوں میں جھڑپوں اور ایک دوسرے پر حملوں کے واقعات رونما ہو چکے ہیں جن میں درجنوں جنگجو مارے گئے۔
افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی علاقوں میں ذرائع ابلاغ کی رسائی نہ ہونے کی وجہ سے یہاں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی آزاد ذرائع سے تصدیق تقریباً نا ممکن ہے۔