ان دنوں اپوزیشن جماعتوں کے رہنما ملک بھر میں جلسے، جلوسوں اور ریلیوں میں مصروف ہیں۔ لیکن ان کی بیشتر سیاسی سرگرمیوں کی کوریج مین اسٹریم میڈیا پر نہیں ہو رہی۔ حزبِ اختلاف اسے میڈیا بلیک آوٹ کا نام دیتی ہے لیکن حکومت سینسر شپ کے الزامات کو مسترد کرتی ہے۔