رسائی کے لنکس

نگران حکومت کے قیام کے بعد پاکستان آؤں گا: مشرف


پرویز مشرف
پرویز مشرف

اُنھوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں ان کی جماعت ’آل پاکستان مسلم لیگ‘ بھرپور حصہ لے گی۔ ’’تقریباً ہر حلقے سے ہمارے اُمیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے۔‘‘

پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے جمعہ کو دبئی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں اعلان کیا کہ وہ نگران حکومت کے قیام کے ایک ہفتے کے اندر پاکستان آئیں گے۔

’’کراچی یا اسلام آباد میں سے کسی ایک جگہ پر آؤں گا۔‘‘

اُنھوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں ان کی جماعت ’آل پاکستان مسلم لیگ‘ بھرپور حصہ لے گی۔ ’’تقریباً ہر حلقے سے ہمارے اُمیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے۔‘‘

پرویز مشرف نے کہا کہ آئند انتخابات مکمل طور پر غیر جانبدارانہ ہونے چاہیئیں ’’ہماری نظر میں (شفاف انتخابات) تب ہی ہو سکتے ہیں اگر ان کا انعقاد فوج کی نگرانی میں ہو۔‘‘

سابق فوجی صدر نے اس سے قبل بھی ملک واپس آنے کا اعلان کیا تھا لیکن بعد ازاں اُنھوں اپنا فیصلہ موخر کر دیا۔
XS
SM
MD
LG