پاکستان میں پھلوں کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں میں اس کے بعد خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی جب لوگوں نے پھلوں کی خریداری ترک کردی۔
اس پوری مہم میں سوشل میڈیا کا رول بہت اہم رہا اور پاکستان کے اقتصادی امور کے ایک ماہر ڈاکٹر ابراہیم مغل کا کہنا ہے کہ اب عوام دوسری چیزوں کی قیمتیں معمول پر لانے کے لئے بھی اسی قسم کے اقدامات پر غور کررہے ہیں۔
وائس آف امریکہ کے پروگرام جہاں رنگ میں میزبان قمر عباس جعفری سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اس مہم میں سوشل میڈیا کے کردار کو سراہا اور کہا کہ اس مہم نے واضح کردیا کہ عوام متحد ہو کر مہنگائی کے مسئلے سے نمٹ سکتے ہیں۔
اس بارے میں مزید تفصیلات کے لیے اس آڈیو پر کلک کریں۔