قومی اسمبلی میں 340 ارکان نے ووٹ کاسٹ کر دیے
پاکستان کے ایوانِ زیریں (قومی اسمبلی) کے 340 ارکان نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر لیا ہے۔
قومی اسمبلی کے 342 کے ایوان میں 341 ارکان قومی اسمبلی اس وقت ووٹرز ہیں۔ جماعت اسلامی کے مولانا عبدالاکبر چترالی تاحال ووٹ ڈالنے نہیں آئے۔
قومی اسمبلی میں ووٹنگ کی صورتِ حال
بلوچستان اسمبلی میں 55 ووٹ کاسٹ
بلوچستان اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے اور اب تک 55 ارکان اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر چکے ہیں۔
بلوچستان اسمبلی میں اراکین کی کُل تعداد 65 ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں ووٹنگ سست روی کا شکار
سینیٹ انتخابات میں ووٹنگ کا وقت ختم ہونے میں ایک گھنٹے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے لیکن خیبرپختونخوا اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل سست روی کا شکار ہے۔
اب تک خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسمبلی 145 میں سے 91 ارکان نے ووٹ ڈالے ہیں۔