رسائی کے لنکس

اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر ہلکی برف باری


مارگلہ کا پہاڑی سلسلہ
مارگلہ کا پہاڑی سلسلہ

تقریباً دس سال کے بعد اسلام آباد میں واقع مارگلہ کی پہاڑیوں پر بھی برفباری دیکھنے میں آئی جس سے لطف اندوز ہونے کے لیے شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے یہاں کا رخ کیا۔

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت، شمالی علاقوں اور کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے ہونے والی بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کے باعث سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔

بدھ کی شام شروع ہونے والی بارشیں جمعرات کی دوپہر تک جاری رہیں جب کہ شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری رہا۔

تقریباً دس سال کے بعد اسلام آباد میں واقع مارگلہ کی پہاڑیوں پر بھی برفباری دیکھنے میں آئی جس سے لطف اندوز ہونے کے لیے شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے یہاں کا رخ کیا۔

اسلام آباد کے قریب واقع مری کے سلسلہ کوہ کے علاوہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھی برفباری ہوئی اور مقامی افراد کے مطابق گزشتہ رات سے یہاں ایک سے دو فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔

شمال میں واقع شہر ایبٹ آباد میں بھی ایک دہائی کے بعد برفباری ہوئی جب کہ اس سے ملحقہ مانسہرہ میں بھی قابل ذکر برفباری ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برفباری کا یہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک جاری رہے گا اور موسم سرما کی بارشوں کے اس آخری سلسلے سے درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوگی۔

XS
SM
MD
LG